Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، روزنامہ آئین پشاور کے چیف ایڈیٹر راحت اللہ کی والدہ کی انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال پریس کلب کے ایک تعزیتی اجلاس میں روزنامہ آئین پشاور کے چیف ایڈیٹر راحت اللہ کی والدہ کی انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ پریس کلب کے صدر ظہیرالدین کے زیر صدارت منعقدہ اس اجلاس میں مرحومہ کے روح کی ایصال ثواب اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا مانگی گئی۔

ویلج کونسل جغور نے ترقیاتی بجٹ پاس کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلا ویلج کونسل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) ویلج کونسل جغور نے ترقیاتی بجٹ پاس کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلا ویلج کونسل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں ترقیاتی بجٹ پیش اور منظور ہوئی ۔ گزشتہ دن ویلج کونسل کے ناظم سجاد احمدخان کے زیر صدارت اجلاس میں چالیس لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوا جسے اراکین کونسل نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ویلج ناظم سجاد احمد خان نے کہااراکین کونسل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پورے صوبے میں انہوں نے سب سے پہلے بجٹ کی منظوری دینے کااعزاز حاصل کرلیا جوکہ ان کی سیاسی بصیرت اور پرخلوص قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی کے ثمر ات سے وہ مستفید ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے دیہی لیول اپنے ضروریات کے مطابق بجٹ سازی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button