Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

زلزلے اور سیلاب سے تباہ شدہ بمباغ کی طرف بھی نظر کرم کیا جائے۔معززین علاقہ کا پریس کانفرنس

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال کے مقام بمباغ کے لوگوں نے صوبائی حکومت ، ضلع ناظم چترال اور مختلف این جی اوز سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ زلزلے اور سیلاب سے تباہ شدہ بمباغ کی طرف بھی نظر کرم کیا جائے ۔ اور فوری طور پر بمباغ ایریگیشن چینل اور پائپ لائن کو بحال کیا جائے ۔ تاکہ علاقے کے لوگ ہجرت کرنے سے بچ سکیں ۔ چترال پریس کلب میں ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے معززین قاضی بشیراللہ ،1 عبد اللہ المعروف جان ، مولانا فیض جلال ،یوتھ کونسلر شہزادہ عمر جیلانی ، زمبولہ خان وغیرہ نے کہا ۔ کہ گذشتہ سیلاب میں بمباغ بُری طرح تباہ ہوئے ۔ بمباغ نہر اور آبنوشی سکیم کا کوئی نام و نشان نہیں رہا ۔ جس کی وجہ ربیع اور خریف کی فصلیں نہ ہو سکیں ۔ اور اپر چترال میں مختلف پھلدار باغات کے حوالے سے یہ مشہور گاؤں پانی کی نایابی سے بنجر علاقے میں تبدیل ہو گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ افسوس کا مقام یہ ہے ۔ کہ حکومت اور غیر سرکاری اداروں نے ریلیف کے نام سے چترال کے تمام متاثرہ لوگوں کی مدد کی ۔ لیکن یہ واحد متاثرہ گاؤں ہے ۔ جس میں کسی ادارے نے بھول کر بھی متاثرہ خاندان کے ساتھ مدد نہیں کی ۔جبکہ علاقے کی حالت اس حد تک پہنچ چکی ہے ۔ کہ لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ اورسب سے زیادہ امداد کے مستحق بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ امدادی اداروں کا طریقہ کار ہر گز یہ نہیں ہونا چاہیے۔ کہ جہاں ایک ادارہ امداد تقسیم کرے تو تمام ادارے اُنہی لوگوں کو نوازتے ر ہیں ۔ اور دیگر متاثرین کو مکمل طور پر نظر انداز کریں ۔ یہ انتہائی طور پر زیادتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ بمباغ کے لوگ بھی مدد کے مستحق ہیں ۔ اس لئے اُن کو بھی ریلیف میں حصہ دیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button