Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ ثقافت خیبرپختونخواصوبے کے اَدیبوں،شاعروں ،فنکاروں اورہنرمندوں کی حوصلہ افزائی اورقدردانی کیلئے اقدامات اٹھاکرتاریخی کارنامہ انجام دیاہے

چترال(ڈیلی چترال نیوز)محکمہ ثقافت خیبرپختونخواصوبے کے اَدیبوں،شاعروں ،فنکاروں اورہنرمندوں کی حوصلہ افزائی اورقدردانی کیلئے اقدامات اٹھاکرتاریخی کارنامہ انجام دیاہے جس کی جتنی بھی تفریف کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کااظہارانجمن ترقی کہوارچترال کی کابینہ اورمجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران ممبران نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت بزرگ شاعراورمصنف تاج محمدفگارنے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعراء اورادباء نے چترال کے پانچ شاعروں ،ادیبوں اورفنکاروں کی حوصلہ افزائی پرمحکمہ ثقافت کاشکریہ اداکیا۔DSC00077اجلاس میں سال روان کے دوران انجمن ترقی کہوارکی ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کے پروگرام کی حتمی شکل دے دی گی اورمئی کے اخرتک کانفرنس کے انعقاد کابھی فیصلہ کیاگیا شعرکاء نے اکیڈیمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین کابھی مال آعانت پرشکریہ اداکیاگیا۔اس موقع پرصدرانجمن ترقی کہوار شہزادہ تنویرالملک،یوسف شہزاد،ممتاز ماہرتعلیم گل مرا د حسرت،افضل اللہ افضل ،عرفان محمدعرفان،پرفیسر ممتازحسین،محکم الدین محکم،صادق اللہ صادق،صدرحلقہ ریشن محمداسلم شیروانی ،شہزادہ خان شہزاد،خیرمحمدسہیل ،ظفراللہ ماحی،حسن بصری،جان بہادرجانی اوردیگرشعراء موجودتھے ۔اخرمیں شعرکاء نے ملک کے جیدعالم دین اوردارالعلوم غوثیہ حشیتہ پشاورکے مہتمم مولانا پیر محمدچشتی کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گی اورکھوارادب کے لئے ان کی خدمات کوسراہاگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button