Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پی ٹی آئی نے لوکل گورنمنٹ کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کاکام اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے،فوزیہ بی بی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )پاکستان تحریک انصاف نے لوکل گورنمنٹ کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کاکام اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے اورویلیج کونسل کے ذریعے لوگوں کو اختیارات منتقل کئے جارہے ہیں۔یہ بات سیاحت کے پارلیمانی سکرٹری ایم پی اے فوزیہ بی بی نے کہی۔وہ بدھ کے روز ضلع کونسل حال چترال میں ویلج کونسل سیکرٹریوں کے تربیتی پروگرام کے اختیامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہی تھی تقریب کی صدارت ضلع نائب ناظم عبدالشکور نے کی۔تقریب سے بریگیڈئیر(ر)خوش محمد،نائب ناظم ویلج کونسل ایون مجیب الرحمن،سیکرٹری ویلج کونسل ذکاء اللہ ،صدر سیکرٹری ایسوسی ایشن آفتاب عالم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدلاکرام نے بھی خطاب کیا۔اپنی تقریر میں مہمان خصوصی فوزیہ بی بی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوامی نمائندوں کو اقتدار میں لانا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا سنہرا کارنامہ ہے۔عمران خان نے اپنے منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا جو پورا کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ حالیہ سیلا ب اور زلزلے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے صوبائی حکومت نے چترال میں 2ارب 19کروڑ روپے خرچ کیے ماضی میں اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے آبپاشی اور آبنوشی کی جن اسکمیوں کو نقصان پہنچا تھا اُن کے لئے فنڈ جاری کیا گیا ہے،ٹنڈر بھی ہوچکے ہیں چند دنوں میں مشینری بھی موقع پر پہنچ جائیگی۔ اور اسکیموں پر کام شروع ہوگا جو ندی نالوں میں طغیانی آنے سے پہلے مکمل ہوگا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری فوزیہ بی بی نے لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریوں کو یقین دلایا کہ اُن کی اپگریڈیشن کا مسئلہ بھی موجودہ حکومت ہی حل کریگی کیونکہ ہماری حکومت نے تمام ملازمین کو اپگریڈیشن کے مراعات دئیے ہیں۔اس سے قبل مقررین نے سیکرٹریوں کی تربیت کے مراحل اور تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے موجودہ حکومت کے منصوبے کو خلوص نیت کے ساتھ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے۔صدر محفل نائب ضلعی امیر مولانا عبدالشکور نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013کی روشنی میں تمام اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو سپرد کئے جائیں۔اُنہوں نے ناظمین ،کونسلروں اور سیکرٹریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذ مہ داریاں دیانت داری اور امانت داری کے ساتھ پوری کریں۔تقریب میں سیاسی جماعتوں کے اکابرین،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ضلعی محکموں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔تربیتی پروگرام میں76سیکرٹریوں نے دفتری امور میں تربیت حاصل کی۔

DSC00155

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button