Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے علاقہ گہریت گانگ میں بدھ کے رو ز بارش کے دوران کام کرنے والے دو افراد مٹی کا تودہ گرنے سے موقع پر جان بحق اور ایک زخمی

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) چترال کے علاقہ گہریت گانگ میں بدھ کے رو ز بارش کے دوران کام کرنے والے دو افراد مٹی کا تودہ گرنے سے موقع پر جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری تھا۔ کہ اس دوران گہریت گانگ کے مقام پر دو افرادپہاڑ ی کے نیچے ایک مزدا گاڑی میں مٹی لوڈ کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ اُن پر آ ن گِر ا جس کے نتیجے میں دو افراد انور کمال ولد محمد کمال ،ظہیر الدین ولد ریاض ساکنان گہریت موقع پر جان بحق جبکہ ان کا ایک اور ساتھی لعل زمان ولد صابر ساکنہ گہریت شدید زخمی ہوا۔جنہیں فوری طور پر آیون ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ درین اثنا تقریبا پندر دن کے وقفے کے بعد بالائی چترال کے علاقے مستوج ، کھوت ،تریچ،گرم چشمہ اور کالاش ویلز میں چار سے چھ انچ برف پڑی ہے ۔ جبکہ لواری ٹاپ جو چار دن پہلے کھول دیا گیا تھا ۔برفباری کی وجہ سے پھر بند ہو گیا ہے ۔ لورای ٹنل کے دونوں طرف چھ انچ برف پڑی ہے ۔ اور ٹاپ پر ڈیڑھ فٹ نئی برف پڑنے سے نیشنل گرڈ کی بجلی منقطع ہو گئی ہے ۔ اور چترال شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے ۔ اور جلانے کی لکڑی کی مانگ پھر بڑھ گئی ہے ۔ چترال کے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی نے گہریت حادثے پر انتہائی صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اورجان بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button