507

کھواراہل قلم کی تعاون سے چترال میں ایک پروقار محفل مشاعرہ/مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ تھے

چترال (ڈیلی چترال نیوز)کھواراہل قلم کی تعاون سے چترال میں ایک پروقار محفل مشاعرہ منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی چترال پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت صوبہ خیبرپختونخوا بی بی فوزیہ جبکہ صدرمحفل ممتازماہرتعلیم (ر)پرنسپل مولانگاہ نگاہ تھے نظامت کی فرائض کھواراہل قلم کے جنرل سیکرٹری اقرارء الدین خسروانجام دے رہے تھے ۔کھواراہل قلم چترال کے صدرمسرت بیگ مسرت،نائب صدر انجمن ترقی کھوار ضلع چترال صادق اللہ صادق،فیض الباری بیگان،صالح ولی آزاد،وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک چترال ظاہراللہ،چیئرمین کھواراہل قلم محمدکوثرچغتائی اسٹیج پرموجود تھے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چترال پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت صوبہ خیبرپختونخوا بی بی فوزیہ نے شعراء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعراء اودباء ملک کی قومی سرمایہ ہے وہ خلوص نیت سے ملک اورزبان کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ ان کے لئے ابھی تک کوئی خاص پلیٹ فارم مہیانہ ہوکے ساتھ ساتھ بے شمارخدمات سرانجام دے کرمحب وطنی اور ادب کے ساتھ اپنے محبت کاثبوت دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا پہلی دفعہ ثقافت کی فروع کے لئے بھاری رقم مختص کی ہے ۔اورچترال کے پانچ اہل ذوق شعراء کوشامل کرکے اٹھ مہینے تک 30000ماہانہ وظیفہ مقریرکیااوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ادب اورثقافت کے حوالے سے ادب دوستوں شعراء اودباء کے ساتھ بھرپورتعاون کی کوشش کرونگا۔اس محفل مشاعرہ میں 49شعراء کلام پیش کئے اس محفل مشاعرہ کو چترال سے باہرچترالیوں کیلئے پہلی مرتبہ چترال ایکسرپس پربراہ رست دیکھایاگیا۔

DSC00201

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں