Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

درخت لگاناایساصدقہ جاریہ ہے،رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان

چترال (ڈیلی چترا ل نیوز)گذشتہ روزگرم چشمہ میں محکمہ جنگلات فارسٹ کے زیراہتمام سونامی پروجیکٹ کی تعاون سے شجرکاری مہم کاایک پروگرام منعقدہوا۔پروگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ جنگلات ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ان کاتحفظ ہماری زندگی اورماحول کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت جنگلات کوبڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے شجرکاری مہم لوکل کمیونٹی کے تعاون کے بغیرکامیاب ہونامشکل ہے محکمہ فارسٹ عوام کے ساتھ ملکر کام کریگایہ پروگرام یقیناًکامیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جہاں بکریاں چراتے ہیں وہ علاقے گذشتہ سال سیلاب بردہوچکے ہیں قدرتی افات سے بچنے کے لئے صوبائی حکومت نے پہاڑی علاقوں میں شجرکاری مہم کاآغازکیاہے جس سے عوام کوبھرپورفائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے علاقے میں عمارتی سوختنی لکڑی پیداکرنے کے لئے مصنوعی جنگلات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔سلیم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے شجرکاری کے مہم میں آبادی کے ساتھ روزگارکے مواقع بھی فراہم کیا ہے جہاں دوہزارپودے لگایاجائے اُ ن کومحکمہ فارسٹ فی پودا 44روپے کے حساب سے 88ہزارروپے ادا کرتے ہیں۔ا س موقع پرکنزرویٹرملاکنڈسرکل مشاق احمد،ڈی ایف اوسلیم مروت،ایس ڈی ایف اوآصف علی شاہ ،بلاک آفیسر عزیزولی خان ،فارسٹ کارڈ محمدنبی خان،کونسلرعبدالرحیم خان ،کونسلروزیرخان ،کونسلرمحمدعلی ،کونسلرنیت علی،کونسلرافسرخان اورعلاقے کے معززین بڑی تعدادمیں موجودتھے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درخت لگاناایساصدقہ جاریہ ہے جس پربہت زیادہ سرمایہ خرچ نہیں کرناپڑتااوردرخت اپنے فائدے کے لحاظ سے پیدائش سے لے قبرتک انسان کاساتھی ہے اس لئے اس کی حفاظت اورافزائش کی سب سے بڑی ذمہ داری ہم پرفرض ہوتی ہے ۔عمائدین نے کہاکہ سیلاب اورزلزلے میں بے گھرہونے والے لوگوں کوآسان طریقے سے پرمٹ دیاجائے تاکہ وہ اپنے گھر باآسانی بناسکیں ۔چترال میں پرمٹ کے حوالے سے اپنی رائے کااظہارکرتے ہوئے چیف کنزرویٹرقاضی مشتاق احمدخان نے کہاکہ موجودہ نظام میں90فیصدلوگ پرمٹ سے محروم رہتے ہیں اوراس سے صرف مافیاکے لوگ فوائد حاصل کررہے ہیں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ اس کوہرضرورت مندتک پہنچانے کے لئے پالیسی بنائیں ۔

3

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button