248

لواری سنو جیپ ریلی اختتام پذیر؛ رنگا رنگ تقریب کا انعقاد/ ہر سال ریلی منعقد کرنے کا اعلان

دیر بالا (نمائندہ ڈیلی چترال )جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان نے کہا ہے کہ لواری ٹنل پر سنو جیپ ریلی کا انعقاد دیر اور چترال کی عوام کیلئے ایک تاریخی کامیابی اور دنیا کیلئے امن کا پیغام ہے۔ لواری ٹاپ پر اپنی نوعیت کے پہلے سنو جیپ ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل نادر خان نے کہا کہ یہ تقریب لواری ٹاپ کے تاریخ میں پہلی بار سال بھر کھلا رکھنے کی خوشی اور یادگار کے طور پر منعقد کی گئی ہے جس کی کامیابی کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صاحبزاد ہ طارق اللہ ، ڈی آئی جی مالاکنڈڈویژن آزاد خان ، بریگیڈئیر عامر ، ضلع ناظم فصیح اللہ خان ، ڈی سی دیر اپر ذکاء اللہ خٹک اور اعلی سول اور فوجی افسران کے علاوہ معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔یہ ریلی پاک فوج اور حکومت خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں دیربالا ، چترال اور ملک بھر سے سیاحوں نے جوش و خرش سے شرکت کیں او ر اب یہ جیپ ریلی ہر سال منعقد ہوتی رہے گی ۔ جی او سی نے مزید کہا کہ یہ جیپ ریلی ایسی ٹاپ پر منعقد کی گئی ہے جس کے شمال میں چترال اور جنوب میں اپر دیر کے علاقے آباد ہیں اور یہ علاقے تاریخ میں ہمیشہ شدید برفباری کی وجہ سے موسم سرما میں منقطع رہتے تھے اور شدید برفباری کے باعث لوگوں کا لواری ٹاپ سے آنا جانا اور رابطہ منقطع رہتا تھا ۔ اس راستے کا شمار دنیا کے خطر ناک ترین راستوں میں ہوتا ہے لیکن اب پاک فوج کی کوششوں سے اسی خطر ناک روڈ پر ایک لطف انگیز مہم سر کی گئی ۔ یاد رہے کہ یہ ریلی چار حصوں پر مشتمل تھی اور اس ریلی کا کل فاصلہ 21کلومیٹر تھا ۔ ریلی کا یہ ٹریک لواری ٹاپ پر لواری ٹنل کے گردونواح میں منتخب کیا گیا ۔ یہ جیپ ریلی سطح سمندر سے 10,230فٹ کی بلندی پر وقوع پذیر ہو ئی۔تقریب کے اختتام پر جی او سی نے پوزیشن ہولڈر میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
اس سال موسم سرما میں لواری ٹاپ کا آمدروفت کیلئے کھلا رہنا پاک فوج کی انتھک محنت اور جد وجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جس سے چترا ل اور دیر کی عوام کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے سیاحوں نے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس ریلی کے انعقادسے بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کیلئے مزید کشش کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ، جس سے امن وامان کے ساتھ ساتھ سیاحت کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی نصیب ہوگی ۔ جیپ ریلی کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اب اس خطے میں مکمل امن وامان بحال ہو چکا ہے قومی اور بین الاقوامی سیاح، سیاحت کیلئے پہلے سے کہیں بڑھ کر اس خطے سے لطف اندازو ہو سکتے ہیں ۔

صوبائی حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرکے ڈاکٹرز کے دل جیت لیے۔صدر (وائی ڈے اے) چترال
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )پیر 29فروری کو صدر ینگ ڈاکٹر ینگ ایسوسی ایشن (وائی ڈے اے) ڈاکٹر ضیاء اللہ خان دیوان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری (وائی ڈے اے)ڈاکٹر ضیا الرحمن،انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر صمد خان،اور فینانس سیکرٹری ڈاکٹر شبیر احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن ڈاکٹر ضیاء اللہ خان دیوان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے موجودہ حکومت نے 2011سے لیکر2014کے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرکے ڈاکٹرز اور عوام کے دل جیت لیے، ینگ ڈاکٹرز کمیونٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیااور کے پی کے میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کی تنخوائیوں میں اضافے پر بھی صوبائی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی موجودہ صوبائی حکومت کی ان کاوشوں کو سراہتے ہیں۔اجلاس میں ضلع سطح پر چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ڈی ایچ کیو خیرالرحمان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں