393

پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جہاں پارٹی کے اندرونی الیکشن ایک نظم وضبط کے تحت منعقد ہورہے ہیں،ڈاکٹر امجد افریدی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء امتیاز قریشی (قانون) اور ڈاکٹر امجد افریدی (محکمہ ہاؤسنگ) نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جہاں پارٹی کے اندرونی الیکشن ایک نظم وضبط کے تحت منعقد ہورہے ہیں اور پارٹی عہدیداروں کی چناؤکا کام پارٹی کے کارکنوں کو دیا گیا ہے جوکہ اس کا طرہ امتیاز ہے جبکہ پارٹی کارکن اپنے ووٹ کا استعمال ایسے خطوط پر کریں کہ پارٹی مزید مستحکم ہواور دوسری جماعتوں پر غلبہ حاصل کرے۔ ہفتے کے DSCF0113روز انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان نے اس بات کو شدت سے محسوس کیا ہے کہ یہ علاقے ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں اورجب تک پارٹی کی صوبائی قیادت یہاں سے منتخب نہیں ہوتی، یہاں سے پسماندگی اور غربت کا خاتمہ آسانی سے ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں پسماندہ علاقوں کے پارٹی کارکنا ن بالخصوص اور عوام بالعموم اس بات کا شدت سے منتظر ہیں کہ اس علاقے میں کوئی سیاسی قیادت آگے آکر علاقے سے احساس محرومی کو ختم کردے گا اور اسی بات کے پیش نظر ہم میدان میں اتر آئے ہیں اور کرک سے ایم پی اے گل صاحب خان خٹک کو صوبائی صدارت کے لئے نامزد کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں پارٹی کارکنوں سے اس بات میں صلح مشور ے کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنان اس میں ردوبدل بھی کرسکتے ہیں جس کے لئے ہم ان کے ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر گل صاحب خان ایڈوکیٹ کے علاوہ پارٹی کے مقامی رہنما ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ ) فرداد علی شاہ، رحمت غازی خان، عبداللطیف ، محمد یعقوب، سلطان محمد،غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے جنوبی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کا مشترکہ اور متفقہ امیدوار سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعدازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزرا نے کہا کہ ان کو ملاکنڈ ڈویژن کے دورے میں منگورہ کے مقام پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جہاں کارکنان نے ایک تاریخی جلسہ منعقد کرکے اس اتحاد کو کامیاب بنانے کا عہد کیا جس سے ان کا حوصلہ بڑھ گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بطور صوبائی وزیر ان کی کارکردگی سے لوگ مطمئن ہیں اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ ان کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیابی نہ ہو۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ذاتی خرچ اور کرائے کے ہیلی کاپٹر پر انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں چترال کا دورہ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بعد میں دروش، کشم اور بمبوریت کا دورہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چترال (نمائندہ ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر صاحب نادر خان ایڈوکیٹ نے ہفتے کے روز صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی سے ملاقات کرکے وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے ان کو آگاہ کرتے ہوئے ان کو بار روم کے دورے کی دعوت دی ۔ صوبائی وزیر نے ضلعی بار کے صدر کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلدہی سرکاری دورے پر چترال آئیں گے جبکہ اس وقت وہ نجی دورے پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترال بار ایسوسی ایشن کو تین میلین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں