Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اقتصادی راہداری پر مالاکنڈڈویژن کو نظراندازکیا جارہا ہے،شیرپاؤ

پشاور:(نامہ نگار)آفتاب احمدخان شیرپاؤ نےکہاہےکہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی ترجمان جماعت ہے جو ہرسطح پر ان کے مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کیلئے آوازبلندکررہی ہے۔ لوئیردیر کےعلاقےچکدرہ میں جلسہ سےخطاب کرتے ہوئےآفتاب شیرپاؤکا کہنا تھاکہ اقتصادی راہداری کےمعاملے پرمالاکنڈ ڈویژن کونظرانداز کرکےیہاں ٹیکسزکا نفاذ کیاجارہا ہے، جسے قومی وطن پارٹی قبول نہیں کرے گی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مالاکنڈ ڈویژن کےعوام کومراعات دینے کے بجائے حقوق چھین رہی ہے،تاہم خیبرپختونخوا کےعوام اپنے مسائل کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی کےہاتھ مضبوط کریں کیونکہ انکی جماعت کی پختونوں کی منتخب نمائندہ جماعت ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button