Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پولو ٹورنامنٹ میں سویلین اور فورسز سے تعلق رکھنے والے پولو ٹیموں کے درمیاں پیدا شدہ بحران کے حوالے سے پولو کے سینکڑوں شائقین جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اگلے ہفتے شروع ہونے والی پولو ٹورنامنٹ میں سویلین اور فورسز سے تعلق رکھنے والے پولو ٹیموں کے درمیاں پیدا شدہ بحران کے حوالے سے پولو کے سینکڑوں شائقین پیر کے روز جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کرتے ہوئے مسئلے کو خوش اسلوبی اور افہام وتفہیم سے حل کرنے پر زور دیا تاکہ ہزاروں شائقین پولو کو یہ کھیل دیکھنے کاموقع مل سکے جوکہ چترالی ثقافت کا لازمی حصہ ہے۔ میڈیا کے سامنے اپنی موقف کا اظہار کرتے ہوئے عبدالواحد، تنویر، عادل نظام، صادق الرحمن اور دوسروں نے ضلعی انتظامیہ اور پولوایسوسی ایشن کو متبادل تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ فورسز اور سول کی ٹاپ پوزیشن والی ٹیموں کو ایک پول میں اور کمزور سول ٹیموں کو دوسری پول میں رکھا جائے تاکہ وہ آپس میں مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے ایک اور تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو براہ راست کوارٹرز فائنل میں لائے جائیں اور اس صورت میں بھی ٹورنامنٹ کی ابتدائی میچوں میں نسبتاً کمزور ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں تجاویز منظور نہ ہونے کی صورت میں پرانا طریقہ کار ہی بحال رکھا جائے۔ پولو کے شائقین نے کہاکہ ان کا ضلعی انتظامیہ اور پولوایسوسی ایشن دونوں سے کوئی غرض نہیں جبکہ وہ پولو کے کھیل کے شائقین ہیں جو سارا سال اس انتظار میں ہوتے ہیں جبکہ اس طویل انتظار کے بعد اس ثقافتی ایونٹ میں بحران پیدا ہونے پر وہ انتہائی مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولو ایسوسی ایشن دونوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ بحران حل نہ ہونے پر پولو کے شائقین پولو گراونڈ میں دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button