Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یوم تشکر کی تقریب وادی کالاش میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی ۔

رومبور ( فتح اللہ ) پاکستان بھر کی طرح وادی کالاش میں بھی یوم تشکر انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس اہم موقع پر پی پی اے ایف، گیپ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول رومبور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے معززین، خواتین و حضرات، بزرگ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران بچوں نے مختلف پرفارمنس پیش کیں جنہوں نے تقریب کی رونق بڑھائی۔ مقامی افراد نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ بھارت پاکستان کشیدگی بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر افواج پاکستان کی جرات مندی اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے پاک فوج کی حالیہ کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر کرنل خرام مجید، میجر محد سید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیپ بابر خان، اور ہیڈ ماسٹر مختار سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کر کے مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کی اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقامی رہنماؤں اور طلباء نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاک فوج پر فخر کرتے ہیں اور کسی بھی مشکل وقت میں اپنے وطن کی دفاعی قوت کا ساتھ دیں گے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین نے پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے یکجہتی کا پیغام دیا۔

یہ پروگرام وادی کالاش میں امن، محبت اور اتحاد کے پیغام کو فروغ دینے کا باعث بنا، اور یہاں کے لوگ اپنے قومی اداروں کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے ایک نیا حوصلہ اور عزم لے کر اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button