عید الاضحیٰ قریب آ رہی ہے، جس کے دوران ضلع لوئر چترال کی مقامی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں جیسے گائے، بیل، بکرے اور بھیڑوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ

چترال (نمائندہ )عید الاضحیٰ قریب آ رہی ہے، جس کے دوران ضلع لوئر چترال کی مقامی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں جیسے گائے، بیل، بکرے اور بھیڑوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے؛
، جس کی وجہ سے ضلع لوئر چترال سے دوسرے اضلاع کو مویشیوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل مقامی آبادی کے لیے جانوروں کی شدید قلت پیدا کرسکتی ہے؛
، اس وجہ سے مقامی منڈیوں میں جانوروں کی قلت اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا باعث بن سکتی ہے، جس سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
بہتر عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوۓ
، ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، لوئر چترال،محسن اقبال نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، گائے، بیل، بکرے، بھیڑ اور دیگر مویشیوں کو ضلع لوئر چترال سے دیگر اضلاع
منتقل کرنے پر پابندی عائد کردیا ہے۔
یہ حکم 30 دن کی مدت تک نافذ العمل رہے گا
اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔