Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسٹاف میں پہلی دفعہ خواتین کی تعیناتی خوش آئند ہے۔نیاز اے نیازی ایڈکیٹ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)انسانی حقوق فاونڈیشن چترال کے چیئرمین اور معروف قانون دان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ چترال کے جوڈیشری میں خواتین اسٹاف کی تعیناتی ایک اچھا اقدام ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چترال سلطان احمد ترین نے خواتین اسٹاف تعینات کیے ہیں۔اور کوٹہ پر عمل درآمد کرکے دوسرے محکموں کے لئے ایک مثال قائم کیا ہے۔دوسرے محکموں کو بھی خواتین کے کوٹہ پر عمل کرنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں چار خواتین اسٹاف کی تعیناتی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چترالی خواتین کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا جوڈیشری میں خواتین اسٹاف کی بھرتی سے خواتین سائلین کو آسانی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button