Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ارندوگول کمسئی روڈ کی پہل قسط کنڑیکٹرکمپنی کواداکی گئی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ارندو گول کمسئی روڈSRSP PATRIP Projectچترال کی تعاون سے پراجیکٹ کی پہلی قسط ایک کروڑر27لاکھ دس ہزارروپے کی چیک امیرمقام کنسٹرکشن کمپنی کوریلزکی گئی۔اس سلسلے میں ہیڈکوارٹرچترال سکاؤٹس میں ایک تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ تھے انہوں نے مذکورہ کمپنی کے نمائندے جاوید خان کوچیک حوالہ کیا۔اس پراجیکٹ کے تحت ارندو گول گمسئی تک 14.5کلومیٹرطویل روڈکی تعمیرکی جائے گی جبکہ5.5کلومیٹ روڈ مشادام گاون تک تعمیرکی جاچکی ہے ۔یادرہے اس روڈ کاباقاعدہ افتتاح مارچ 2015میں جی اوسی 17Divمیجرجنرل جاویدبخاری نے کیاتھا اس موقع پرSRSP PATRIP چترال منیجرانجینئرخادم اللہ بھی موجودتھے ۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے ایس ارایس پی چترال کی طرف سے کی گئی کوششوں کوسراہااوراسے ارندوگول کے علاقے کی ترقی وتعمیرکاسبب قراردیاجس سے علاقے میں خوشحالی آئیگی اورعلاقے کی پسماندگی دورہونے میں مددملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button