Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دروش؛ بیوڑی میں مسافر گاڑی پر پہاڑی تودے گرنے سے ایک شخص جان بحق/چار افراد زخمی

دروش(واصف جمال) دروش کے نواحی علاقے بیوڑی میں ایک مسافر گاڑی پہاڑی تودے کی زد میں آنے سے ایک شخص جان بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق موٹر کار (غواگئی) نمبر پی ایس 2085سواریوں کو لیکر دروش سے بیوڑی جا رہی تھی کہ بیوڑی پائین کے مقام پر بھاری پہاڑی تودے کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے ایک نوجوان مسمیٰ غفران موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عثمان، کلیم اللہ، اکرام اللہ اور فاروق شامل ہیں جن میں سے دو زخمیوں عثمان اور فاروق کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت پشاور منتقل کرنے میں شدید دشواری پیش آئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button