Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چترال سکاوٹس کے سپاہی سے 500گرام چرس برامد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال پولیس نے ایون سہن کے مقام پر منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چترال سکاوٹس کے سپاہی عباداللہ سے 500گرام چرس برامد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ ایون کے ایس ایچ او شمشیر الٰہی نے میڈیا کو بتایاکہ پیشگی اطلاع پر خانہ تلاشی کے دوران ملزم عباداللہ سے 500گرام چرس کے علاوہ اسی علاقے کی رہائشی سکندر شاہ کے قبضے سے 10لٹر دیسی شراب برامد ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ ملزموں کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعدمزید منشیات برامد کرنے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button