362

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تار شیشی کوہ میں ٹیچر طویل عرصے سے غیر حاضر،اہلیان علاقہ کا احتجاج

دروش(چ،پ)تارشیشی کوہ کے لوگوں نے سکول کے واحد گرلز مڈل سکول میں ٹیچر کی عدم دستیابی کے خلاف سکول کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول ہذا میں تعینات ٹیچر 29جولائی2019سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے، اس حوالے سے سابقہ ڈی ای او (فیمیل) اور اب موجودہ ڈی ای او فیمیل کو بار بار درخواست دی گئی، سوشل میڈیا کے ذریعے مطالبہ کیا گیا مگر اب تک ان درخواستوں پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔بار بار شکایت کرنے پر کچھ دنوں کے لئے مذکورہ ٹیچر ڈیوٹی کیلئے آئیں مگر اس کے بعد پھر سے غیر حاضر ہین۔ انہوں نے کہا کہ شیشی کوہ ویلی کے اس واحد زنانہ مڈل سکول میں عموماً ٹیچرزکے ڈیوٹی کا مسئلہ درپیش ہے مگر جس ٹیچر کیخلا ف اب احتجاج کر رہے ہیں یہ مسلسل اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے جسکی وجہ سے علاقے کے بچیوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 20مہینوں سے مذکورہ استانی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے جوکہ افسوسناک امر ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس چیز کی بھی انکوائری کی جائے کہ کون اس ٹیچر کی پشت پر ہیں جنکی وجہ سے یہ بیس مہینوں سے سکول سے غیر حاضر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ تعلیم کے ذریعے لوگوں کو ترقی دی جائے گی مگر دوسری طرف سرکاری سکولوں میں ٹیچرز مہینوں سے غائب ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس جانب توجہ دیں اور سکول ٹیچرز کی حاضری یقینی بنائیں تاکہ اس غریب اور پسماندہ علاقے کے بچیوں کا تعلیم متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ اس مسئلے کے حوالے سے یونین کونسل شیشی کوہ کے سابق ناظم سہراب خان نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس غفلت اور غیر حاضری کا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں