259

اپرچترال میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی قابل ستائش ہے، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن

اپرچترال /بونی۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن اپرچترال اقبال الدین نے گزشتہ چند روز سے بعض عناصر کی جانب سے سخت بارشوں کی وجہ سے بونی شہر کو پینے کے پانی کی فراہمی کو چند روز کے لئے معطل کرنے پر ادارے کے خلاف غلط قسم کے پروپیکینڈے شروع کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کرکے محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اپرچترال حافظ الاسد نے بھرپور کوشش کرکے یونیسف جیسے بین الاقوامی ادارے سے بونی کو صاف پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے 44 لاکھ روپے کا پراجیکٹ حاصل کرکے منصوبہ شروع کیا جو کہ قابل ستائش ہے۔یہ حقیقت ہے کہ جب سے حافظ الاسد نے ایس ڈی او کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے بونی میں صاف پانی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری تھا۔ قدرتی آفات کو بنیاد بنا کر ادارے پر بلاجواز تنقید کرنا کسی صورت درست نہیں،ایسے حالات میں عوام رضاکارانہ طور پر اہلکاروں کے ساتھ مل کر پینے کے پانی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ بروقت مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں