253

متحدہ ٹریڈ یونین ملاکنڈ ڈویژن کا بٹخیلہ میں اہم اجلاس

چترال/گزشتہ روز انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویژن کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس زیرصدارت صدر ٹریڈ یونین بٹخیلہ ذاور خان بٹخیلہ کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا ۔جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے جملہ اضلاع کے تاجر برادری کے صدور،جنرل سکرٹریزاور نمائندوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔صدر بٹخیلہ ذوار خان ،جنرل سکرٹری سلطان یوسف وا کابینہ اجلاس کی میزبانی کررہے تھے۔سوات،تیمرگرہ،مٹہ وغیرہ کے نمائندوں کے علاوه صدر چترال شبیر آحمد،جنرل سکرٹری دروش بازار حزب اللہ اور جنرل سکرٹری بازار بونی ذاکر زخمی بھی اس اہم میٹنگ میں شرکت کی۔تلاوت کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ نظامت جنرل سکرٹری بازار بٹخیلہ سلطان یوسف نے کی۔ اجلاس میں مقررین اپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں تاجروں کو درپیش مختلف مسلوں کو حل کرنے پر مکمل اتفاق کیا اور ساتھ کرونا وبا کے پیش نظر تاجر برادری لاک ڈاون کی وجۂ سے گزاشتہ سال سے معاشی بدحالی کا شکار ہےاور حکومت کی طرف سے مفلوک الحال تاجروں کے ساتھ کسی قسم کا بھی تعاون نہیں ہوا۔ اب دوبارہ لاک ڈاون کی طرف حالات جارہے ہیں جو کہ دوکانداروں کا معاشی لاک ڈوان ہے۔اس لیے حالات کو باریکی سے دیکھنے کے بعد چند دونوں میں دوکاندار اپنا لایحہ عمل طے کرینگے۔اس کے علاوه ملاکنڈ ڈویژن 2023 تک ٹیکس فری زون ہے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر یہ محسوس کررہے ہیں یہاں زمینی حقائق سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی بھی طرح کے ٹیکس کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ اس لیے مجوزہ ٹیکس کی متفقہ طورپر قانون کے اندر رہتے ہوئے بھر پور مزحمت کی جائیگی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگلا میٹنگ عید کے فورا” بعدمینگورہ میں رکھی جائیگی جہاں انجمن تاجران ملاکنڈ کو تنظیمی شکل دینے پر بھی غور کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں