Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تقریب حلف برداری ، چترال اسٹو ڈنٹس ویلفیئرآرگنائزیشن اسلام آباد: شہزادہ امان الرحمن نے نئے منتخب کا بینہ سے حلف اٹھالیا۔

تقریب حلف برداری ، چترال اسٹو ڈنٹس ویلفیئرآرگنائزیشن اسلام آباد: شہزادہ امان الرحمن نے نئے منتخب کا بینہ سے حلف اٹھالیا۔
اسلام آباد(نامہ نگار)گذشتہ روز 16 مارچ کو CSWO اسلام آبادکی تقریب حلف برداری اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت میجر (ر) احمد سعید نے کی۔جبکہ مہما ن خصوصی کی حیثیت سے شہزادہ امان الرحمن تھے۔ دیگر مہمانوں میں نواب زادہ کامران زیب خان (دیر)، معراج لال دوسرے معززین اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیٹرن ان چیف (CSWO) ڈاکٹر قاضی فضل الہی نے طالب علموں کی سرپرستی کی۔ تقریب حلف برداری کے ساتھ ساتھ ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ نو منتخب کابینہ میں ڈاکٹر قاضی فضل الہی سرپرست اعلی، محمد ادریس احسن صدر ، رضوان الملک چےئر مین ، ناصر الملک جنرل سیکرٹری ، شیر افگان فنانس سیکرٹری،ممتاز علی رضا سنےئر وائس پریزیڈنٹ ، عبداللہ وائس پریزیڈنٹ مدارس، حنیف احمد وائس پریزیڈنٹ پنڈی، رمیزاحمدوائس پریزیڈنٹ اسلام آباد، جنیدابن علی وائس چےئرمین ، عظیم کلچرل سیکرٹری، خلیل احمد سپورٹس سیکرٹری ، جنید شاہ انفارمیشن سیکرٹری، منیر وائس پریزیڈنٹ کالجزپنڈی، جواداللہ میڈیا سیکرٹری، محمد تنویراللہ پروگرام کوارڈنیٹر ، نوید انجم کوارڈنیٹراسلام آباد یونیورسٹیز نے سے حلف لیاگیا۔ آخر میں صدرمحمد ادریس احسن نے چترالی طالب علموں کے مسائل کو حل کرنے کا مصصم ارادہ کیا اور آپس میں اتفاق و اتحاد اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

1

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button