Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ بلدیات کے زیراہتمام 46نئے میونسپل افسران کی تربیت مکمل

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام نئے بھرتی شدہ 46افسران کی دو مہینوں پر محیط تربیت مکمل ہو گئی ہے ان میں 35افسران انجینئرنگ، 8اکاؤنٹس اور تین انتظامی شعبے سے متعلق تھے اس سلسلے میں لوکل گورننس سکول حیات آباد میں فارغ التحصیل میونسپل افسران کی اختتامی تقریب ہوئی جسکی صدارت سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سید ظفر علی شاہ نے کی جبکہ سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جمال الدین شاہ نے لوکل گورننس سکول کے منتظمین، بلدیاتی نمائندوں اور فارغ التحصیل میونسپل ملازمین پر زور دیا کہ وہ تربیت اور نظم وضبط کا اعلیٰ معیار پروان چڑھائیں تاکہ عوام کو ترقیافتہ ممالک کی طرز پر جدید شہری سہولیات مہیا ہوں اور انہیں بازاروں، گلی کوچوں، قصبوں و دیہات کی سطح پر آلودگی سے پاک صحت افزاء ماحول ملے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنا کام بروقت اور تندہی سے کریں تو ہر جگہ انکی قدر و منزلت ہو گی جبکہ آئندہ عوامی اطمینان کی شرط پر انکی جزا و سزا کے فیصلے ہونگے انہوں نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار میونسپل ملازمین کی تمام شعبوں میں پری سروس اعلیٰ تعلیم و تربیت پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر کامیابی سے جاری رہے گا سید ظفر علی شاہ نے یقین دلایا کہ تمام میونسپل افسران اور ملازمین کی دوران ملازمت اور ماقبل تمام شعبوں میں تربیت مکمل کرکے شہری خدمات کا تابع بنایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ اپریل میں اتنے مزید افسران کا تربیتی کورس شروع ہوگا اور اسطرح آئندہ ایک سال کے دوران تمام میونسپل ملازمین کی دوران ملازمت تربیت مکمل کرکے میونسپل خدمات کو ترقیافتہ ممالک کی سطح پر لایا جائے گاانہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ادارہ جاتی استحکام کیلئے سٹیٹس کو کا فرسودہ نظام مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اب صوبے کے تمام حکومتی شعبوں میں میرٹ اور شفافیت کا بول بالا ہو ہے اور کرپشن کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اسلئے سرکاری افسران و اہلکاروں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوامی خدمت کو شعار بنانے اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے شبانہ روز اور بھرپور انداز میں کام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button