Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا ٹاون چترال کے تین گاؤں کا دورہ امدادی اشیاء تقسیم

چترال(نامہ نگار) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ہفتے کے روز چترال شہر کے زلزلے سے متاثرہ تین گاؤں جغور،فیض آبادہون اور دنین میں متاثرہ خاندانوں میں چترال سکاؤٹس کو مختلف اداروں کی طرف سے فراہم کردہ سامان جس میں رضائیاں،کمبل،سویٹرز اور فوڈ پیکیجز شامل تھیں تقسیم کیے۔اس موقع پر علاقے کے معززین بھی موجودتھے۔جنہوں نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب و زلزلہ میں چترال سکاؤٹس کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی طرف سے چترال کے تمام متاثرہ علاقوں میں ارندو سے لیکر بروغل اور عشریت سے لے گرم چشمہ اور لاسپور کے علاقوں میں اس نوعیت کے سامان سیلاب وزلزلہ سے متاثرہ متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button