384

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور حکومت گلگت بلتستان کے دیگر اداروں کے مابین ایک معاہدہ (LOA) پر دستخط ہوئے جس میں صوبے کے 16 وادیوں کے برفانی جھیلوںسے پیدا ہونے والے سیلابی خطرے کو روکنے کے لئے کام شروع

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ  اور حکومت گلگت بلتستان   کے دیگر اداروں کے مابین ایک  معاہدہ (LOA) پر دستخط ہوئے جس میں صوبے کے 16 وادیوں کے برفانی  جھیلوںسے پیدا ہونے والے سیلابی خطرے کو روکنے کے لئے کام شروع کیا جاسکے گا ملک میں  زیادہ تر گلیشیرشمالی علاقہ جات یعنی گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔جس کی وجہ سے اس علاقے میں گلیشر سے پیدا ہونے والی سیلاب کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔پاکستان میں کل چوبیس گاؤں ایسے ہیں جہاں گلیشر سے پیدا ہونے والے سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے ان میں سے سولہ گاوں گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں فریقوں کے مابین ہم آہنگی کو مستحکم کرنا اور سرگرمیوں کے نفازکو آسان بنانا ہے جو کہ گلوف II کے سالانہ  ورک پلان 2021 میں اندراج ہے۔  شمالی پاکستان میں گلوفـ II  منصوبے   کا مقصد گلوف یعنی گلیشر سے پیدا ہونے والی سیلاب کے خطرات میں کمی اورابتدائی انتباہی نظام ،کو فعال کرنا اور   گلیشیئر سے پیدا ہونے والے خطرات میں کمی کے ساتھ  سیلاب سے پیدا ہونے والے نقصانات کوبھی  کم کرنا ہے ـاس لیے مقامی لوگوں میں سیلاب اور اْس سے پیدا ہونے والے نقصانات پر شعور اور معلومات کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اس معاہدے سے حکومت پاکستان اور دیگر حکومتی اشتراکی اداروں کے مابین جاری شراکت داری اور شمالی علاقہ جات میں گلوف کے خطرات کو کم کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو  مزید  تقویت ملے گی ،  اس سلسلے میں گلگت بلتستان  پی اینڈ ڈی ڈی (P&DD)اس منصوبے پرفوری عمل درآمد کے لئے  گلوف II کے ساتھ اہم شراکت داروں کی حیثیت سے کام کریں گی اورگلگت بلتستان   میں متعلقہ لائن ڈیپارٹیمنٹس کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے میں معاونت فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں