302

اپر چترال میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح لویر چترال سے دگنا ریکارڈ کیا جارہاہے جہاں اس کی شرح ہفتے کے روز 7.12 فیصد جبکہ لویر چترال میں 3.77 فیصد رہی

چترال/اپر چترال میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح لویر چترال سے دگنا ریکارڈ کیا جارہاہے جہاں اس کی شرح ہفتے کے روز 7.12 فیصد جبکہ لویر چترال میں 3.77 فیصد رہی۔ اپر چترال میں کورونا سے شدید متاثر مریضوں کی تعداد 73 اور لویر چترال میں یہ تعداد 70 ہے۔ دریں اثناء دونوں اضلاع میں 50سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کورونا کے خلاف ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہفتے کے روز تک 2333افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔ لویر چترال میں کورونا 19 سے بچاؤ کے لئے وضع کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او سونیا شمروز خان کی خصوصی دلچسپی سے پولیس سرگرم عمل ہوگئی ہے اور عوام کو تمام ممکنہ طریقوں سے عملدرآمد کی ترغیب دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں