346

غذرچترال ایکسپریس وے ایک اہم منصوبہ ہے اس پر اسی سال کام شروع ہوجائے گا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید نے کہا ہے کہ ترقیاتی پیکیج میں سے شونٹرٹنل منصوبے کونہیں نکالا،برفباری کی وجہ سے اس منصوبے کی فزیبلٹی اورسروے کے کاموں میں تاخیرہورہی ہے اسی سال اس منصوبے پرکاغذی کارروائی مکمل کرکے باقاعدہ کام کاآغازکردیاجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خالدخورشید نے کہا کہ غذرچترال ایکسپریس وے بھی ایک اہم منصوبہ ہے اس پربھی اسی سال کام شروع ہوجائے گا۔ان منصوبوں کے علاوہ بھی نئی سکیمیں لے کرآرہے ہیں جس سے گلگت بلتستان میں ترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کامکمل ساتھ دے رہے ہیں۔وفاق کے تعاﺅن سے ہی تمام منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔پیکیج کے تحت بننے والے منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔روزگارکے مواقع پیداہوں گے اورخطہ معاشی لحاظ سے مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحران پرقابوپانے کے لئے توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔پیکیج میںشامل منصوبے مکمل ہونے سے بجلی بحران بھی ختم ہوجائے گا۔ہم پورے گلگت بلتستان کے اجتماعی مفادات کودیکھ کرکام کررہے ہیں۔ہماراویژن بھی یہی ہے کہ پوراگلگت بلتستان ترقی کرے،اسی سوچ کوپروان چڑھانے کے لئے ہم ایک ٹیم بن کر کام کررہے ہیں ہم صرف نعروں پریقین نہیں رکھتے عملی کام کرکے دکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں