233

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروانے کیلئے اب ہوگی ڈرون کیمروں سے نگرانی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاورمیں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں سے ایس او پیز پر عملد درآمد یقینی بنانے کیلئے پولیس نے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے اندرون شہر کے تنگ بازاروں اور شاہراہوں کو مانیٹر کیا جائیگا۔

حکام کے مطابق ڈرون کیمروں سے ایس او پیز کی خلاف ورزی نظرآنے پر متعلقہ پیٹرولنگ موبائل کو بروقت اطلاع دی جائیگی، جدید ٹیکنالوجی سے ہجوم کو بھی باآسانی مانیٹر کیا جاسکے گا، شہریوں کا حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے۔

ڈرون کیمروں کی مدد سے سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں کی سکیورٹی کو بھی چیک کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں