Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے انچارج اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ممبر الحاج عبدالرحمن نے ایم کیوایم سے دلبرداشتہ ہوکر کابینہ سمیت پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)ایم کیو ایم ضلع چترال کے انچارج اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ممبر الحاج عبدالرحمن نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ، افواج پاکستان کی تضحیک اور میڈیا ہاوسز پر حملہ کرانے پر دلبرداشتہ ہوکر کابینہ سمیت پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی وجہ سے وہ کسی بھی صورت اس پارٹی کے ساتھ نہیں رہ سکتے اور اپنی راہیں جد ا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ چترال میں ایم کیو ایم ان کی وجہ سے قائم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ملک وقوم کو گالی دے کر مغلظات بکنا اور دوسرے دن اس پر معافی مانگنا کسی بھی طور پر قابل قبول اور قابل معافی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے استعفے سے نہ صرف چترال بلکہ خیبر پختونخوا سے بھی ایم کیو ایم کا صفایا ہوجائے گا اور مختلف علاقوں کے رہنما ان سے 1رابطے میں ہیں اور پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔ الحاج عبدالرحمن نے کہاکہ ان کے ساتھ کئی بلدیاتی نمائندے بشمول کونسلر اور ویلج ناظم پارٹی سے مستفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگ انتہائی محب وطن ہیں اور وہ کسی ایسی جماعت میں نہیں رہ سکتے جہاں ملک کے خلاف نعرے لگتے ہوں اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوں جبکہ چترال دہشت گردی سے بھی مکمل طور پر پاک علاقہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سیاست کے بارے میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان وہ عنقریب ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button