440

ریسکیو1122اورآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے جوانوں نے اوناوچ یارخون حادثے میں جان بحق افراد میں سے چار کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی

چترال(ڈیلی چترال  نیوز) چترال شہر سے یارخون جانے والی ٹویوٹا گاڑی  اوناوچ میں پل عبور کرتی ہوئی دریا میں جاگری جس کے نیتجے میں نو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد معجزانہ طور گاڑی گرنے کے بعدہی بچ نکلے ۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعدریسکیو1122 اورآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ  کے ایمرجنسی رسپانس ٹیم  لوئرچترال سے وہاں جاکرریسکیوآبریشن کرکے دریامیں لاپتہ ہونے 9افراد میں سے تین  افراد دیدار الدین، سلطان خان، اعجاز ولی کی لاشیں  دریاسے نکال کرورثاکے حوالے کردیاگیا۔جبکہ افتاج کے لاش پاوریارخون کے مقام پرمقامی لوگوں نے نکال کرآبائی گاوں پہنچایاگیا۔ریسکیو1122اورآکاہ کے تربیتی یافتہ جوانوں نے گاڑی کوریکورکیا۔ پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ جن میں اسرار احمد سابقہ ممبر دو خواتین مغل خان ڈرائیور اور امید نبی شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں