726

حکومت اوناوچ پل کو اپ گریڈیشن کرکے تسلی بخش بنایاجائے اورجان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوفوری پانچ پانچ لاکھ روپے امداددی چیک دیاجائے /سرتاج احمدخان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ممتازسماجی کارکن وایف پی سی سی آئی کے کوارڈنیٹرسرتاج احمدخان نے ایک اخباری بیان میں اوناوچ گاڑی میں جان بحق ہونے والے 9افرادکے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے شک انسانی جان کا کوئی نعم البدن نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے درجات بلند کریں اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔آمین ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حادثے میں جاں بحق 9 افراد کوپانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے۔اورٹی ایم اے سب ڈویژن مستوج کے ذریعے پل کواپ گریڈیشن کرکے تسلی بخش بنایاجائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے واقعات پیش نہ آسکے موجودہ پل تکنیکی بنیادپرکمزورتھاجس میں سریایہ استعمال نہیں کیاگیاہے جوبھاری لوڈبرداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں اورڈرائیورحضرات کوبھی پابندکیاجائے اورلوڈ گاڑیوں پل کراس کرنے کی اجازت نہیں‌دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اوناوچ میں اس سےآگے ا ے کے آرایس کی بنائی گئی پل ہیں بھاری لوڈگاڑیوں کے لئے وہ استعمال کیاجائے اوراس پل کی صحیح مرامت تک ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ یوسی یارخون میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولیات کیلئے حکومت نے انقلابی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن نے یوسی یارخون کا مثالی امن اور قدرتی حسن کودیکھ کردنگ رہ گیااور یہاں کے مکینوں کی مہمان نوازی حسن اخلاق پوری دنیا کے سیاحوں کو راغب کر رہا ہے۔حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یوسی یارخون ہمیشہ پسماندہ اوربنیادی سہولتوں سے محروم رہاہے سیاحت کوفروع دینے کے لئے عوام کی معاشی حالت بہترکرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لئے بھی سفری آسانیاں مہیاکرنے کی اشدضرورت ہے ۔جہاں اس طرح غیرمعیاری پل بنایاگیاہے وہ فوری طورپردورحاضرکے مطابق تعمیرکیاجائے ۔تاکہ ایسے کوئی ناشگوارواقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے ریسکیو1122 ،آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ اورچترال پولیس کے جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کیاکہ انہوں نے اپنی جان کی بازی لگاکرتین لاشیں دریاسے نکالی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں