349

اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے اپر چترال کے بالائی علاقوں کی طرف جانے والی اوور لوڈ ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی۔

اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے اپر چترال کے بالائی علاقوں کی طرف جانے والی اوور لوڈ ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی۔۔۔ اوناوچ یارخون کے مقام پر آنے والے اندوہناک سانحہ اور آئندہ کے لئے اس طرح کے واقعات سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں  شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان ب اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے تحصیلدار موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ بالائی علاقوں کی طرف سفر کرنے والے اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف روڈ ناکہ بندی کی. اس موقع پر ہر ڈرائیور کو سفری اوقات سے متعلق ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن تھمادی گئی اور ان کو سمجھایا گیا کہ آئندہ کے لئے نوٹیفیکشن کے مطابق سفر کو یقینی بنائیں اور دوران سفر اوور لوڈ سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل کے استعمال سے بھی باز رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس حوالے سے مختلف تھانہ جات کے ایس،ایچ،اوز اور مختلف چیک پوسٹس کے انچارچ کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت رات کو سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں