366

وزیر اعلی kpk نے اپر چترال کے بالائی علاقہ یارخون میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے واقعے میں نو افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار ک

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپر چترال کے بالائی علاقہ یارخون میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے واقعے میں نو افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے جان بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی جان بحق افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کے اچانک بچھڑنے کا صدمہ صبرو استقامت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
قبل ازیں وزیر اعلی نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپر چترال کی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو جلد سے جلد موقع پر پہنچنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
درایں اثناء وزیر اعلی پشاور کے علاقہ حسن گڑھی میں سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد کے جان بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے اللہ تعالٰی مرحومین کی معفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں