456

محکمہ ٹورزم خیبرپختونخوا کی طرف سے چترال میں سیاحت کوفروغ دینے کے حوالے 7اور8جون کوتریچ میر ہوٹل میں دوروزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا ہے متعلقہ حضرات سے شرکت کی درخواست

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پہاڑون کے دامن میں واقع چترال پوری دنیا میں اپنی الگ ثقافت کے لیے مشہور ہے۔ یہاں پر ہر سال پولو سمیت مختلف روایتی کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا اہتمام ہوتا ہے۔ یہاں منعقد ہونے والے شندور، بروغل اور کیلاش فیسٹیول میں دنیا بھر سے ہر سال ہزاروں سیاح وادی چترال کا رخ کرتے ہیں۔چترال کے خوبصورت   برف پوش پہاڑ،دلکش وادیاں ،بہتے ہوئے آبشاریں،سرسبزباغات سیاحوں کواپنے سحر میں جکڑلیتے ہیں۔ سرکلرجوڈائرکٹریٹ ٹورزم خیبرپختونخوا  شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروع اورترقی کے لئے کئی قسم کے مثبت اقدامات اٹھارہی ہے اس حوالے سے 7اور8جون 2021کوتریچ میرہوٹل چترال میں 2روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاہے ۔اس لئے لوئرچترال اوراپرچترال کےٹورزم  اورہوٹل مینجمنٹ سے وابستہ حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ 7جون کو ٹور اپریٹرز،ٹور گائیڈز ، درائیورز اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز جب کہ 8 جون کو ہوٹل سے تعلق رکھنے والے افراد اس ورکشاپ میں شرکت کرکے سیاحت کی ترقی اور فروغ کے لئے پالیسیوں اور اوردیگرپروگراموں کا   تفصیلی معلومات حاصل کریں۔متعلقہ حضرات مقررہ وقت پراپنے حاضری کویقینی بنائیں ۔اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن  جلیل احمد ہیں جن کاچترال سے ہے دوروزہ ورکشاپ کوفیسلیٹیٹ کریں  ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں