298

گلگت بلتستان کے فضائی سفر کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ولپنڈی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے گلگت بلتستان اور اسکردو کے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈوائزری میں واضح کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بعد ہی طیارے میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی تازہ ایڈوائزری جاری کرنے کا مقصد پاکستان میں ہیلتھ پروٹوکول اور ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر محفوظ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

ملک میں کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری قومی ویکسینیشن مہم کے پیش نظر 30 سے 50 سال کے درمیانی عمر کے مسافروں کو سفر کے مقررہ وقت سے 72 گھنٹوں کے اندر اندر کیے جانے والے پی سی آر کے منفی نتائج پر مبنی رپورٹ دینی ہوگی جس کے بعد گلگت بلتستان کے لیے پرواز میں جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ سی اے اے نے کہا کہ گلگت بلتستان جانے والی پرواز میں غیر ملکی سیاح، کوہ پیما اور ٹریکر تمام متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تعمیل کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔ مذکورہ مقامات تک ہوائی سفر کے حوالے سے گلگت بلتستان کے مقامی افراد اور رہائشیوں کو مذکورہ بالا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں