266

ڈاکٹر انجم ہلائی وائس پرووسٹ، پروفیسر اینڈ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سائنسز،آغا خان یونیورسٹی کراچی ایک وفد کے ہمراہ یونیورسٹی آف چترال کا خصوصی دورہ

چترال/ڈاکٹر انجم ہلائی وائس پرووسٹ، پروفیسر اینڈ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سائنسز،آغا خان یونیورسٹی کراچی ایک وفد کے ہمراہ یونیورسٹی آف چترال کا خصوصی دورہ کیا۔ اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ اور پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین شرر سے ملاقات کی۔ وفد میں شامل دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر ریاض حسین ہیڈ پی ڈی سی چترال، سلیمہ پنجوانی ایکزیکٹیو افیسر اور فیاض نور محمد ایڈوائزر پرووسٹ آفس آغاخان یونیورسٹی، عبدالولی خان یفتالی سنیر انسٹرکٹر اینڈ کوارڈینیٹر سکول امپرومنٹ پروگرام اور گوہر علی شاہ انسٹرکٹر پی ڈی سی چترال شامل تھے۔ مصطفیٰ کمال اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمکس اور شاہ عبدالقادر پرووسٹ آفس یونیورسٹی آف چترال بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ ڈاکٹر انجم ہلائی نے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سائنسز آغا خان یونیورسٹی کراچی کے پروگرامز پر روشنی ڈالی۔ دونوں جامعات کی قیادت کی طرف سے پروفیشنل ڈیویلپمنٹ اور ریسرچ ایریاز میں باہمی اشتراک سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ اور اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ باہمی اشتراک عمل کے سوچ کو عملی صورت دینے کے لیے اداراتی سطع پر رابطے رکھے جائینگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظاہر شاہ نے چترال میں لوگوں کی معیار ذندگی بہتر بنانے کیلئے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے خدمات کو سراہا۔ اور امید ظاہر کی کہ دونوں جامعات کی باہمی اشتراک عمل سے جامعہ چترال کو ملک کے دیگر جامعات کے ہم پلہ لانے میں مددملے گی۔آخر میں ڈاکٹر ظاہر شاہ نے ڈاکٹر انجم ہلائی اور ان کے وفد کے دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا بھی اظہار کیاکہ یہ دورہ چترال میں ہائیر ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں