334

اپرچترال انتظامیہ کی طرف سے اوورلوڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کاسلسلہ حسب معمول جاری۔خلاف ورزی کرنے پر متعدد ٹرانسپورٹرزپرجرمانہ عائد

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں آئے روز حادثات کو کنٹرول کرنے اور قانون شکن ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کرنے کی عرض سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندی کی۔ مقررہ صلاحیت سے زیادہ وزن اٹھانے اور انتظامیہ کے احکامات کو پاؤں تلے روندنے کے پادش میں متعدد ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کرکے جرمانہ لگائے گئے۔ اور انہیں تنبہ کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ان کی گاڑیوں کو ضبط سرکار کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں