765

پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سرگرم پارٹی رہنماسردار حکیم اور محمد وزیر دونوں نے پارٹی کی بہتر مفاد میں سیاسی فہم و فراست کا ثبوت دیکر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوٸے

ڈسٹرکٹ گورننگ باڈی پی ٹی اٸی اپر چترال نے تحصیل مستوج کے اندر پارٹی کو منظم اور مساٸل کو دوور کرنے اور اٸیندہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں یکجا ہوکر پارٹی کو کامیاب کرنے کے حوالے سے اور خصوصا تحصیل مستوج گورنگ باڈی میں پیدا شدہ مسلے کو حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اپر چترال کے اندر مختلف ونگز کے صدور جنرل سیکریٹریز کے علاوہ ہر یونین کونسلز سے 3 پارٹی ورکرز کو ان مساٸل کے حل کیلٸے اور درمیانی راستہ نکالنے کیلٸےایک اہم میٹنگ منعقدہوا
جیسا کہ اپ سب کو بخوبی علم ہے کہ تحصيل مستوج کی کابینہ کی نوٹفیکیشن میں پارٹی رہنماوں میں عرصہ دراز سے مسلہ چل رہا تھا۔ اس وجہ سے پارٹی ورکرز کے اندر ایک خلیج پیدا ہوٸی تھی۔ چونکہ اٸینی طور پر ضلعی کابینہ کو تحصیل کابینہ کی تشکیل کا اختیار موجود ہے۔ ضلعی کابینہ نے جمہوری طریقے کو اپناتے ہوٸے اکثریتی ممبران نے ایک کابینہ تشکیل دیا تھا۔ جسکو ریجنل صدر نے ڈسٹرکٹ کابینہ کی تشکیل کردہ کابینہ کو ایپروول دینے کے بجاٸے دوسرا جنرل سیکریٹری کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی ایپروول دینے پر مسلہ پیدا ہوا تھا۔ جس میں محمد وزیر اور سردار حکیم دونون کو صدر چنا گیا تھا ۔۔

پارٹی کی اس میٹنگ میں مختلف ونگ کے نمائندے شریک تھے جیسا کہ ویلفیئر ونگ، انصاف یوتھ ونگ ، انصاف اسٹوڈنس ایسوسیشن ، و وومن ونگ کے صدر و جنرل سیکریٹری دیگر شریک تھے ۔۔۔ شرکاٸے میٹنگ کی کوششون سے افتاب ایم طاہر جنرل سیکریٹری پی ٹی اٸی اپر چترال نے پارٹی کے بہترمفاد میں اپنے اپکو عہدے سے مستعفی ہوٸے۔ اسی طرح
سردار حکیم اور محمد وزیر دونوں نے پارٹی کی بہتر مفاد میں سیاسی فہم و فراست کا ثبوت دیکر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوٸے۔ اور صدر اپر چترال رخمت غازی اور اس کی کابینہ کو یہ اختیار دیا کہ وہ مشاورت کیساتھ ایک منظم کابینہ بناۓ اور اپر چترال نظر انداز کردہ علاقون کی نمائندگی ہو یقینی بناٸیں۔ دونون نے پارٹی کیلے اپنے اپکو ایک ورکر کی حیثیت سے خدمت جاری رکھنے کی یقین دہانی کراٸے۔
تمام شرکا محفل نے ان دونوں کی اس اقدام کو خوب سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ پارٹی کے تمام تر اختلافات دور ہوگۓ ۔۔اخر میں اپر چترال کے تمام نماٸیندگان معاون خصوصی جناب وزیر زادہ صاحب پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کیا۔اور اپر چترال کیلٸے بے لوث خدمت کا ان کو خراج تحسین پیش کی گٸی اورامید ظاہر کی کہ اٸیندہ بجٹ میں اپر چترال کے اندر ترقیاتی کامون کا جال بچھانے میں اپنا بہترین کردار ادا کرینگے۔ اور اپر چترال کیلٸے بجٹ کے اجرا میں بہترین کردار ادا کرینگے۔ اور اس کیساتھ ڈسٹرکٹ اکاونٹ افس اپر چترال کو ریگولیٹ کرنے کیلٸے اپنی بہترین کوششین کرینگے۔ اس پلیٹ فارم کے توسط سے پراٸم منسٹر عمران خان ۔ چیف منسٹر محمود خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے ہر وقت چترال صوباٸی اور قومی سطح پر تحفہ کے طور پر نماٸیندگی دیتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں