Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم کے زیر اہتمام پشاور میں گرینڈ یوتھ کنونشن

پشاور(بشیر حسین آزاد) چترال یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم(سی،وائی،ڈی،ایف) کے زیر انتظام یوم پاکستان کے دن پشاور میں گرینڈکنونشن کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں بڑی تعدامیں طلباء وطالبات کے علاوہ دوسرے لوگوں نے شرکت کی، پروگرام کا آ غازمیں تلاوت کلام پاک سے ہوااور قومی ترانے کے بعد سی،وائی،ڈی،ایف کے صدر احسان اللہ نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری سید شہاب الدین نے چترال یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کے قیام اور اغراض ومقاصد پر تفصیلی بات کی، اور یوتھ کو ساتھ چلنے اور نئی نسل کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور موجودہ صوبائی صدارت کے امیدوار خالد مسعود ،پروگرام کے صدر پی ٹی آئی کے چترال سے ایم پی اے بی بی فوزیہ، خواتین ونگ کے صوبائی صدارت کے امیدوار نیلم طورو،الیاس خلیل کے علاوہ آبروے چترال کے چیئرمین نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں صوبائی صدارت کے امیدوار خالد مسعود نے نوجوانوں کو پی ٹی آئی میں ممبرشپ کرنے پر زور دیا، اور اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں چترال آنے اور چترال یونیورسٹی بنانے کے حوالے سے عمران خان سے بات کرنے کی یقین دہانی کی ، جبکہ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے شاندار پروگرام منعقد کرنے پر چترال یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم کی تعریف کی ،اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب کے اخر میں محفل مشاعرہ اور میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button