Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مظفر سید ایڈوکیٹ کی گلشن اقبال پارک لاہور خودکش دھماکہ کی شدید مذمت

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے معصوم شریوں پر خودکش دھماکہ کرکے انہیں خون کا غسل دینے کے انتہائی گھٹیا اور بزدلانہ فعل سے واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گرد اہل پاکستان اور اہل اسلام کو ہر صورت خاک و خون کے دریا میں نہلانے کے درپے ہیں یہ گھناؤنا کام کسی مسلمان یا پاکستانی کی سوچ نہیں ہو سکتا مگر شکست و ریخت ایسے ملک و قوم دشمن عناصر کا مقدر بن چکی ہے اور دہشت کی سرپرسی کرنے والی یہ عناصر اور قوتیں ایک ایک کرکے بے نقاب ہو رہی ہیں مظفر سید ایڈوکیٹ نے اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی انہوں نے متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پورے ملک کے عوام انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button