429

محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال دفتر کا چارج سنبھالنے کے بعد اپر چترال کے مختلف مقامات کا دورہ

اپرچترال( ذاکر محمد زخمی سے)محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال دفتر کا چارج سنبھالنے کے بعد اپر چترال کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈی سی اپر چترال نے پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر اور موثر بنانے کی عرض سے پیر کے روزاسسٹنٹ کمشنر مستوج افس کا دورہ کیا اور اپر چترال کے مختلف علاقوں سے آنے والے درخواستیوں اور جرنل پبلک 

سے ملے۔ انہوں نے لوگوں سے پبلک سروس ڈیلیوری سے متعلق بھی دریافت کئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ان کے دفتری عملہ کو لوگوں کی بہتر خدمت کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کو کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فرمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے میل اور فیمیل وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو ملنے والے سہولیات کا جائزہ لیااور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے طبعی عملہ کو دوردراز سے آنے والے مریضوں کی بہتر 

نگہداشت اور صحت سے متعلق ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے چترال بونی روڈ جو کہ جنالی کوچ کے مقام پر پتھرگرنے سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے منقطع ہو چکا تھا کا بھی ہنگامی دورہ کیا۔ ان کے فوری احکامات کی بعد بہت ہی مختصر وقت میں این ایچ اے حکام نے مذکورہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال

کردیا۔ محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا بھی دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کے نرخنامے چیک کئے۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو ناجائز منافع خوری اور زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی خرید وفروخت سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں