242

سیاحت کےشعبے میں جامع ترقیاتی منصوبہ کے تحت چترال کے لیے 30 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری….وزیر ذادہ

پشاور/ وزیر اعلی کے معاون خصوصی وزیر ذادہ نے کہا ہے کہ انکی کوششوں سے سیاحت کے شعبے میں جامع ترقیاتی منصوبہ کے تحت چترال کے لیے 30 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے ۔ جس کے لیے وہ صوبائی حکومت خاص کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے شکر گزار ہے۔ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ان منصوبوں میں گورنر کاٹج روڈ ، بیوٹیفیکیشن آف چترال بائی پاس روڈ، چترال کے مختلف مقامات پر یادگاروں کی تعمیر،بیوٹیفیکیشن آف اسامہ شہید پارک،بیوٹیفیکیشن آف چترال بونی روڈ 4 کلومیٹر،پبلک واش رومز چترال بازار،بیوٹیفیکیشن آف سیٹینگ اینڈ ریسٹینگ ایریا،چھاؤنی پل کی تزین و آرائش،بیوٹیفیکیشن آف سینٹینیل ہائی سکول سٹریٹ،شاہریشام پر مارخور پوائنٹ کی تعمیر،پولو گراؤنڈ باؤنڈری وال خوبصورتی ،فلڈ لائٹس اور ایل ای ڈی اسکرین کی تنصیب، چترال کے مختلف ایریاز کے لیے سٹریٹ لائٹس، بینچزاور سائن بورڈز کی تنصیب ،گرم چشمہ کی خوبصورتی،بمبوریت میں ثقافتی اور ڈانسنگ ایریا کی تعمیر،بمبوریت میں ووڈ آرٹ اوردستکاری سنٹر کی تعمیر، یادگاریں،رمبور ڈانسنگ ایریا ،بمبوریت کے مختلف ایریاز کے لیے سٹریٹ لائٹس، بینچزاور سائن بورڈز کی تنصیب ، دروش کے پرانے بازار شاہ نگار تک ،بشاڑ بریر ڈانسنگ ایریا،گری بریر ڈانسنگ ایریا ودیگر شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی و مرکزی حکومت چترال کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں چترال کے لئے اربوں روپے کے منصوبے رکھے گئے ہیں۔ جن میں اپر چترال کا درینہ مطالبہ چترال بونی مستوج شندور روڈ، گرم چشمہ دورہ پاس روڈ اور کالاش ویلی روڈ ز شامل ہیں ۔ جن پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں