287

لینڈ سٹلمنٹ کےبارےبےسروپاء سیاست بند کیاجائے۔یہ وادی کےعوام کا موت و حیات کا مسلہ ھے..محمد کوثر ایڈوکیٹ

چترال /محمد کوثر ایڈوکیٹ راہنماء مسلم لیگ ن و ڈپٹی جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن لائر فورم مالاکنڈ ڈویژن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لینڈ سٹلمنٹ کےبارےبےسروپاء سیاست بند کیاجائے۔یہ وادی کےعوام کا موت و حیات کا مسلہ ھےاسے سمجھنےکی کوشش کی جایے۔اس سنجیدہ ایشو پر منافرت اور تقسیم کی کوشش جس نےبھی کی و غدار کےنام سے یاد رکھاجائے گا۔اس ایشو پر پہلےآواز اٹھانےسےلیکراج تک میں نےکوشش کی میری کسی منفی عمل سے حتی الامکان دور رہوں کہ مبادا میرے ذات کا تو فایدہ ہو لیکن قوم کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دونون محترم بھائیون سابق ناظم حاجی مغفرت شاہ اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین سے اپیل کرتاہوں کہ اس ایشو پر سیاست کرنےسے باز رہیں ہاں اگر قوم کےلیے واقعی کوئی درد ھے تو ایک موقف پہ متفق ہوکے ہمارا ساتھ دین اگر اسکےبرعکس “یوفت اور کوفت”کی منافرانہ سیاست کےلیے اس ایشو کو متنازعہ بنانےکی کوشش کرہےہیں تو چترال کےعوام جان لیں کہ یہی ہمارے دشمن ںیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایشو پر آل پارٹیز کا موقف پچھلےسال اور امسال حکام بالا تک پہنچ چکےہیں اب کوئی اور موقف لینابھی بدنیتی تصور ہوگی۔اب تو عدالت عالیہ میں زیرسماعت ہے کوئی مذاق نہیں کہ وہاں بھی اپنی ذاتی مفادات اور تعصبات سے بھری گندی سیاست کو پروان چڑھائین۔ عدالت کے کٹھرے کو سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جایے۔قومی مفاد کو اقوام یا جماعتوں اور شخصیات کے ذاتی بغض عناد پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔لہذا لینڈ سٹلمنٹ وغیرہ پر سیاست کرنےوالوں کا علاج عوام خود کرین۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی چترال چند سال بعد ایک نیےدور میں داخل ہورہاہے اب یہ سوکنوں والےجھگڑوں کو چھوڑ کر ایک مٹھی بننے کا وقت ہےورنہ ہماری نسلین روینگیں۔سیاسی عمایدین کو تدبر سے کام لینا ھوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں