تازہ ترین
چترال میں وادی گرم چشمہ اور شیشی کوہ میں موسلادھار بارش نے متعدد دیہات میں تباہی مچاتے ہوئے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا

چترال میں وادی گرم چشمہ اور شیشی کوہ میں موسلادھار بارش نے متعدد دیہات میں تباہی مچاتے ہوئے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا اور کئی گھربھی متاثر ہوگئے اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بند ہوگئی۔ گرم چشمہ کے نواح میں واقع پانچ دیہات نارکوریت، اویرک، مونور، بشقیر اور کندوجال کا رابطہ ضلعے کے دوسرے حصوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔ علاقے کے باشندوں نے فون پر بتایاکہ سیلابی ریلے نے ان دیہات میں واٹر سپلائی اسکیموں اور ابپاشی کی نہروں کو بھی بہا لے گیا ہے اور عوام سخت مشکل میں مبتلا ہیں۔ شیشی کوہ ویلی میں سیلابی ریلے نے سیاحتی مقام مداک لشٹ جانے والی سڑک کی آدھا کلومیٹر کو بھی بہا لے گئی ہے۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔