Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال سے 70کلومیٹر دور جنالی کوچ کے مقام پر ایک لینڈ کروزر جیپ حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص جان بحق

چترال ( محکم الدین ایونی ) چترال سے 70کلومیٹر دور جنالی کوچ کے مقام پر ایک لینڈ کروزر جیپ حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص جان بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی کابینہ کے افراد جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ ، صدر تحصیل چترال شریف حسین ، اورنائب صدر چترال بشیر احمد ،چیرمین مروئے احمد خان لینڈ کروزر نمبر PS 12میں موردیر موڑکہو میں سابق ایم اپی اے چترال ذین العابدین کی وفات پر تعزیت کے بعد واپس چترال آرہے تھے ۔ کہ جنالی کوچ میں گاڑی ایک کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ صوبیدار سیداللہ ساکن چرون جان بحق اور دوسرے زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے خالی بتائی جاتی ہے ۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے ۔ زخمیوں کو کوراغ کے مقامی ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ریفر کردیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button