Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ٹی ایم اے چترال پر ذمہ داریوں سے غفلت کا الزام

چترال(نامہ نگار) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پر غفلت اور لا پرواہی کا الزام لگاتے ہوئے چترال ٹاؤن کے سلطان محمد شیر اور پیر کرم الٰہی قادری نے کہا ہے صفائی کے انتظام کے لئے ذمہ دار یہ ادارہ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہا ہے جسکی وجہ سے چترال ٹاؤن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں، خاص کر چترال بازار کے آس پاس، محکمہ تعلیم کے دفتر ، پی آئی اے چوک چترال، شاہی مسجد کے سامنے میں ہر طرف گندگی کا ڈھیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی گاڑیاں اور ملازمین اپنے ذمہ داریوں سے غافل ہیں جبکہ دوسرے محکموں میں تعمیرات کے کاموں میں لگے ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل انتظامیہ کی گاڑیاں اور ملازمین چترال بازار اور چترال کے مضافات میں صفائی کے لئے استعمال کئے جانے چاہئیں جبکہ اہلکار اپنی محکمانہ ڈیوٹی سر انجام دیں نہ کہ دوسرے اداروں کے کاموں میں ملوث ہوں۔ اگر یہی روش رہی تو چترال میں صفائی کا بحران شدید صورتحال اختیار کریگا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button