261

ایون میں عبوری کابینہ سازی ایون خوشحال پروگرام کا اجلاس

چترال/  اتوار 29 اگست کوگوہر نایاب ہاوس نیو بازار ایون میں ایون خوشحال پروگرام کا پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں پروگرام کے لیے عبوری کابینہ سازی عمل میں آئی . میٹنگ کا آغازاستاد مولانا نثار احمد کی تلاوت کلام سے ہوا. اسٹیج کے فرائض اشکون لشٹ ایون کے نوجوان سیاسی کارکن ابوذر غفاری نے انجام دیے . درخناندہ ایون کے سیاسی و سماجی کارکن وجیہہ الدین صدر نشست تھے. باقی شرکاء میں مولانا عبدالفتاح اٹانی, عبدالحسیب اٹانی, مولانا ضیاء العارفین مولدہ, ارشاد ربانی مولدہ, ضیاء الرحمان مولدہ, مولانا طاہرالدین شادان بڑاوشٹ, شفیع احمد تھوڑیاندہ, جنید عمر تھوڑیاندہ, گوہر نایاب درخناندہ, عبدالوہاب درخناندہ, عارف درخناندہ, راشد اعظم درخناندہ, عبدالصمد درخناندہ, صدیق احمد درخناندہ, آصف رضا درخناندہ, محمد آصف کورو, محمد احسن ارکھاڑ, امین شاہ سہن بالا, حضرت علی زار سہن بالا اور رضوان ارکھاڑ شامل تھے ۔ تمام شرکاء نے خوشحال پروگرام کے اجراء کو علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے خوش آئند قرار دے دیا اور اس پروگرام کے ساتھ اپنی وابستگی کا یقین دلاتے ہوئے وفاداری کا عہد کیا ۔ اس موقع پر اے کے ایچ پی کے لیے عبوری کابینہ سازی عمل میں آئی جس کے تحت شرکاء نے متفقہ طور پر وجیہہ الدین کو عبوری صدر ، طاہرالدین شادان نائب صدر ، محمد حسن جنرل سیکٹری ، عبدالحسیب جوائنٹ سیکٹری ، آفتاب دستگیر سیکٹری فائنانس ، ارشاد ربانی اور صفی اللہ کو انفارمیشن سیکٹری چنا گیا ۔

   اجلاس کے موقع پر ہی مشیر اقلیتی امور ایم پی اے وزیر زادہ کی طرف سے موصول شدہ کال کے مطابق انھوں نے ایون میں دیہی سطح کے چھوٹے منصوبوں کے لیے دو کروڑ روپے کا اعلان کیا اور ساتھ میں اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ مختص شدہ رقم ایون خوشحال پروگرام کی وساطت کی وساطت سے خرچ کیاجائے گا ۔ اجلاس کے شرکاء نے اس گرانٹ کو ایون خوشحال پروگرام کی صورت میں علاقے کے نوجوانوں کی اتحاد سے تعبیر کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں