287

سرتاج احمد خان کا آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف معمورخان سے ملاقات ،مولانا ادریس کے نا گہانی موت پر اظہار افسوس

پشاور/فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف معمورخان سے قتل ہونے والے ایسوسی ایشن ممبر مولانا ادریس کے نا گہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی جبکہ جیم سٹون کے کاروبار میں بہتر ی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ سرتاج احمد خان نے چترال کے سینئرصحافی ظہیرالدین کے ہمراہ اپشیاءنمکمنڈی آفس کا دورہ کیا اور معمو رخان سے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ممبر کے قتل پر اظہارتعزیت کی، انہوں نے کہاکہ مولانا ادریس گھر کا واحد کفیل تھا اور ان کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتا کی جائے ۔ اجتماعی دعاکے بعد سرتاج احمد خان نے جیم اینڈ جیولری مارکیٹ کے مسائل اور صوبے میں معدنیات کی ترویج کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ قیمتی پتھروں کی نمائش، کٹنگ، پالشنگ اور جیم سٹون سے زرمبادلہ کمانے کے وسیع مواقع موجود ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے جیم سٹی بنانے کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی ہے ، جیم اور معدنیات سے زرمبالہ حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہے، اس سے صوبے میں معاشی وصنعتی انقلاب آجائے گا اورنوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع مل جائینگے۔ اور اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری ،سیکرٹری انڈسٹری ، وزیر معدنیات اور سیکرٹری معدنیات جلد نمکمنڈ ی کا دورہ کرکے آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے مسائل ومشکلات حل کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی سرپرستی میں جیم اینڈ جیولری کی نمائش جلد منعقد کیا جائے گا اورجیم اینڈ جیولری کے کاروبار سے وابسطہ کے مسائل حل کرنا ایف پی سی سی آئی کے ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جلد ایف پی سی سی آئی میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ جیم اینڈ جیولری سے وابسطہ بزنس کمیونٹی کے مسائل اور سکیورٹی کا بہتر حل نکال سکیں۔آخرمیں اپشیاءپیٹرن ان چیف معمورخان نے سرتاج احمد خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی طرف سے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں