399

چترال میں خسرہ سے بچائو کی ویکسی نیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔یہ مہم 15 سے 27  نومبر 2021 تک جاری رہے گی/اے سی حافظ اللہ/ڈاکٹرفرمان نظار

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ورلڈ ہیلتھ آرگنائریشن (WHO) کے تعاون سے ضلع لوئرچترال  سمیت ملک بھر میں خسرہ ٹائپ مرض جسے میزلس روبیلا کا نام دیا گیا اس سے بچائو کی ویکسی نیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔یہ 12روزہ مہم 15 سے 27  نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔اس مہم کے دوران ضلع لوئرچترال  میں  9 ماہ سے 15 سال کی عمر تک کےایک  لاکھ 20ہزار  بچوں کو میزلس روبیلا(خسرہ) سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی۔جمعہ کے روزچترال میں گورنمنٹ سکولوں کے میل فیمیل  فوکل پرسن سے گفتگوکرتے ہوئے ای پی آئی کواڈینٹر چترال ڈاکٹرفرمان نظار نے کہاکہ  اس مہم کولوئرچترال میں کامیاب بنانے کے لئے 118ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں میل اورفیمیل ویکسینیٹرز شامل ہیں  وہ صبح کے ٹائم سکولوں میں ویکسی نیشن کریں گے سکول چھٹی ہونے کے بعدکمیونٹی میں جائیں گے تاکہ  کوئی بھی بچہ رہ نہ  جائے ۔انہوں کہاکہ اگرخدانخواستہ کسی بچے کی طبیعت ویکسی نیشن سے خراب ہوجائے کوئی خطرے والی بات نہیں ہے جس کے لئے ہریوسی میں ایک ڈاکٹرکابھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ٹیلی فونیگ رابطے پروہاں پہنچےگااورایک یونین کونسل کوبارہ بلاک میں تقسیم کیاہے تاکہ عوام کوآسانی ہو۔انہوں نے  کہاکہ خسرہ سے انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردی ہیں تاہم فوری طورپر اس ضمن میں تمام ہسپتالوں، صحت کے بنیادی مراکز اور دیگر سرکاری طبی اداروں میں خسرہ کی مفت ویکسی نیشن مہیا کردی گئی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ان اقدامات سے بھرپورفائدہ اٹھائیں اور کسی بھی غلط فہمی میں مبتلا ہونے کی بجائے اپنے بچوں کی بروقت اورضرورت کے مطابق ویکسی نیشن کرائیں۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال حافظ اللہ ،ڈپٹی ڈی او محکمہ تعلیم لوئرچترال احمدالدین ،شاہدحسین،ایس ڈی اوفیمیل دروش محکمہ ایجوکیشن شاکرہ اوردوسروں نے کہاکہ  کسی بھی وبائی امراض کا ہونا یا نہ ہونا ایک الگ مسئلہ ہے مگر اس کے ویکسی نیشن کرانا بہت ضروری ہے اور اس میں سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے جو اپنے بچوں کو فوری طورپر ایسی تمام بیماریوں کی ویکسی نیشن کرائیں جو ان کے پیداہونے کے فوری بعد ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ انتہائی خوش قسمتی کی بات ہے کہ خسرہ ایسی بیماری ہے جس کا وائرس صرف انسانوںمیں پایا جاتا ہے اس لیے اس پر کنٹرول کرنا زیادہ آسان ہے۔ انہوں نے اپنے تمام اسٹاف کوانتہائی ذمہ داری سے اس مہم کوکامیاب کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں