253

اپرچترال کے تمام سیاسی ومذہبی جماعت کے سربراہاں ،پی ٹی آئی کے ورکرزاوریہاں کے مکینوں کامشکورہوں/صدرپی ٹی آئی رحمت غازی خان

چترال(نامہ نگار)ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف اپرچترال رحمت غازی نے ایک اخباری بیان میں اپرچترا ل کے تمام سیاسی ومذہبی جماعت سربراہاں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ اپر چترال کے تمام پی ٹی ائی کے کارکنان اور آل پارٹیز کے عہدیداران اور پارٹی کارکنان وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی تشریف اوری اپر چترال کے حوالے سے اپنے مہمان کے بہترین استقبال کیلئے بے تاب تھے ۔وزیراعلیٰ محمودخان اسلام آباد میں ایک ضروری میٹنگ کی وجہ سے سے اپنے شیڈول پروگرام منسوخ کرکے واپس چلاگیا۔ضلعی کابینہ اپرچترال یہاں کے مکینوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ عنقریب چیف منسٹراپرچترال کادورہ کرکے یہاں کے احساس محرومیت دورکریں گے ۔انہوں کہاکہ اپرچترال کے تمام سیاسی ومذہبی جماعت کے عہدہداروں اورپارٹی ورکرز کامشکورہوں کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے بہترین استقبال کرنے کے حوالے سے پرعزم تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں