Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سپورٹس ویک کی تقریب تقسیم انعامات؛

یونیورسٹی آف چترال کے سپورٹس ویک کی فاتح ٹیموں میں تقسیم انعامات کی تقریب یونیورسٹی آف چترال کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ تھے۔ انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور طلباء میں شیلڈز، ٹرافیاں اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں طلباء میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے۔ یونیورسٹی آف چترال نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں، یونیورسٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھیں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں۔ انہوں نے سپورٹس ویک کے منتظمین کو بہت کم وقت میں کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر سراہا۔

Related Articles

Back to top button